لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معروف کامیڈین عابد چارلی لاہور جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کے بہترین علاج اور طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات پر 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ عابد چارلی کی طبی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے، پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم کو 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی میڈیکل یونٹ تھری کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کی نگہداشت کے لیے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
پروفیسر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ فنکار معاشرے کا قیمتی اثاثہ اور ملک و قوم کا روشن چہرہ ہوتے ہیں، عابد چارلی نے اپنی پوری زندگی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں اور ان کی فنکارانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال کے مطابق عابد چارلی کی جلد صحت یابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ان کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عابد چارلی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی مکمل طبی نگہداشت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
متبادل سرخی: عابد چارلی کی طبی نگہداشت کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں خصوصی میڈیکل بورڈ قائم، سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل 6 رکنی بورڈ علاج کی نگرانی کرے گا۔








