طارق فضل چودھری 15

طارق فضل چوہدری شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔مادرِ وطن کے امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے 6 بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔قوم اپنے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اوران کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں