اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب سازشی ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ اتوار کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ سب گھروں سے نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔