تیل وگیس

صوبہ سندھ میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، یو میہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان

ٹنڈوالہیار (رپورٹنگ آن لائن) صوبہ سندھ میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے جس سے یو میہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے زیرزمین 2573 میٹر کھدائی کی گئی جو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔ ذخیرے سے یومیہ 1400 بیرل تیل کیساتھ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔