آصف علی زرداری 15

صدر کا بلوچستان کے ضلع خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں