آصف علی زرداری 15

صدر مملکت کا ترکیہ میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے شہر ازمیر میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میری دلی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ صدر مملکت نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور عوام سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں