صدر مملکت

صدر مملکت سے میڈیکل شعبے کی عالمی کمپنی سیمنز ہیلتھینئر کے گلوبل ایگزیکٹوز کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میڈیکل شعبے کی عالمی کمپنی سیمنز ہیلتھینئر کے گلوبل ایگزیکٹوز کے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت نے صدر مملکت کا حفاظتی صحت کا نظام مضبوط بنانے ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اقدامات سے ملک کے پسماندہ علاقوں کی آبادی کو درپیش صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

انہوںنے کہاکہ میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد جدت اپنائیں ، خدمات کے معیار کو بہتر بنائیں ، شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی میں جدت لانے ، سستے اور موثر انداز میں طبی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے صحت مند طرز زندگی اپنانے اور بیماریوں سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ سمارٹ ڈیوائسز اور سافٹ ویئر میڈیکل شعبے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔صدر مملکت نے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے آگاہی، طبی مشورے اور علاج فراہم کرنے کیلئے موبائل یونٹس استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔صدر مملکت نے عوام کو معیاری ، مسابقتی اور سستی صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے سیمنز ہیلتھینئر کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔