صدر مملکت 122

صدر عارف علوی کا بنوں میں سیکورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں سیکورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے سپاہی محمد وسیم کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے شہید کی قوم کیلئے خدمات، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں