محسن نقوی 10

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں پر بات چیت

نواب شاہ(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں پر کی گئی ۔نواب شاہ میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ریفرنڈم کرالیں، عوام کہیں تو صوبے بنالیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، تمام جماعتیں نہایت اہم ہیں،کوئی بھی فیصلہ اختلاف سے نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں