چینی صدر 49

شی جن پھنگ : دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد کی فرانسیسی ، روسی اورعربی زبانوں اور روایتی چینی زبان میں اشاعت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حال ہی میں “شی جن پھنگ : دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد کو آٹھ زبانوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے ۔ان زبانوں میں فرانسیسی ، روسی ، عربی ، اسپینی، پرتگالی، جرمن، جاپانی اور روایتی چینی زبان شامل ہے ۔

اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔

“شی جن پھنگ : دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریات کی تازہ ترین کامیابیوں کو جامع اور منظم طریقے سے ظاہر کرتا ہے ۔ اس اہم فکر کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے اور چین کے نظریات، حل اور حکمت عملی کے بارے میں مزید سمجھنے کیلئےیہ کتاب بین الاقوامی برادری کیلئے بہت مددگار اور اہمیت کی حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں