سینیٹر شیری رحمن 174

شیری رحمان کی بھارت میں مسلمان مظاہرین پر ریاستی بربریت کی شدید مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر ریاستی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کا اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، مودی حکومت مظاہرے کرنے پر مسلمانوں کے گھر مسمار کر رہی ہے۔

یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ریاستی تشدد میں دو مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں مسلمان مظاہرین کو گرفتار کر کے مقدمے درج کئے گئے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر انسانی حقوق کےلئے آواز اٹھانے والے ممالک سمیت عالمی برادری کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ شیری رحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا تہذیب یافتہ، آزادیوں اور حقوق کے تحفظ کرنے کے دعویداروں کو نظر نہیں آ رہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں