شہزادہ ہیری 138

شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا گیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے۔شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں