کراچی(رپورٹنگ آں لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کہاہے کہ شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، آئین نے ضمانت دی ہے آپ روایتی رپورٹس تیار کر کے آپ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکتے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتا6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر تفتیشی اداروں کی رپورٹس پر عدالت نے عدم اطمینان اور اظہار برہمی کیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ روایتی رپورٹس تیار کر کے آپ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکتے۔عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ جے آئی ٹی اور ٹاسک فورس کے متعدد اجلاس ہو چکے ہیں، تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں پورے ملک کی جیلوں اور دیگر اداروں کو خطوط لکھے ہیں۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی منظوری دی جاچکی ہے۔عدالت میں مالی معاونت کی پیشکش پر اہلخانہ برہم ہو گئے۔اہلِخانہ نے کہاکہ ہمیں محمد طاہر چاہیے، حکومت جتنی امداد دیتی ہے اس سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق محمد طاہر کراچی کے علاقے نیو ٹائون سے 2018 سے لاپتہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭