فرخ حبیب

شہباز گل پر بدترین تشدد کے باوجود انکے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد سے ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل میڈیا کو جھوٹی خبریں جاری کرکے ہیڈلائینز چلوا رہا تھا کہ شہباز گل نے اعتراف کرلیا جو بیان دیا وہ پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ایما پر دیا؟

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر بدترین تشدد کے باوجود انکے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، ان کے جسم پر بدترین تشدد کے باعث سیاہ نیل پڑے ہیں کہ انکو اپنی کمر جج کو دکھانی پڑی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد اس لئے کیا گیا کہ عمران خان کیخلاف جھوٹا بیان لیا جاسکے، یہ وہی کروا رہے جو اداروں اور تحریک انصاف کو آپس میں لڑوانے کی سازش کررہے ہیں، کوئی شرم، کوئی حیا؟