وزیراعظم 75

شہباز شریف کی جڑانوالہ میں چرچ کی بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آ ن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جڑانوالہ میں چرچ کی بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے، ہم یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا، ایسے محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے، ہم یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ قانون شکنوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ،ایسے اقدامات کی اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی آئین اور قانون۔

انہوںنے کہاکہ علماء اور مشائخ عظام قرآن و سنت کے منافی ایسے قابل نفرت اقدامات کی بھرپور مذمت کریں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم کے لئے یہ واقعہ قابل مذمت، باعث افسوس اور باعث ندامت ہے ،پنجاب حکومت نذر آتش کئے گئے چرچ اور گھروں کی بحالی کے اقدامات کرے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ایک بار پھر سانحہ 9 مئی کی یاد تازہ ہوگئی ہے، قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں