اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے صورتحال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی صورتحال پر پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔









