شہبازشریف

شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے

لاہورہائیکورٹ کے 7جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں

کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا ،

ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی ،

سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ محمد نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے ،

پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔