اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان شرپسندوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی ہوگی ،کوئی بے گناہ بلاوجہ سزاوار نہیں ہوگا اور کوئی گناہ گار سزا سے نہیں بچے گا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وقت کی بھی ضرورت ہے اور ملک کی بھی ضرورت ہے، اسں لیے ان کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے سول علاقوں میں تخریب ودہشت گردی کی ہے ان کے خلاف سول قانونِ کے مطابق مقدمے چلیں گے،جن علاقوں میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ان کے خلاف آرمی قانون کے تحت کارروائی ہوگی کیونکہ آ رمی کا قانون بھی پاکستان کا قانون ہی ہے، قانون کے مطابق انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گیوفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کی مسلح افواج کے لیے امریکا کے نائن الیون کے واقعہ کی طرح انتہائی سنگین، ناقابل برداشت اور ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی تنصیبات اور قابل فخر علامات پر حملہ کرنے والے بلوائیوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی۔
انہوںنے کہاکہ سول علاقوں میں حملہ آور شرپسندوں پر سول عدالتوں میں اور دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مئی کے پرتشدد واقعات اور عسکری تنصیبات پر حملے کو منصوبہ قرار دیدیا، جس کے تحت ملک کے وقار سے متعلق علامتوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ اس پاگل پن کے پیچھے کوئی منصوبہ یا طریقہ کار ہے، ان تمام علامتوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، جو قومی فخر کی علامت تھیں یا جن پر مسلح افواج کو فخر تھا۔ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے حملہ کیا کیونکہ انہوں نے فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر جشن منایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دشمنوں کو خوش کیا اور اپنی قوم کی آنکھوں میں آنسو لائے۔