شاہد آفریدی

شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے ڈائیو نہ مارنے کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے ڈائیو نہ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں صارف نے سوال کیا کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہوگیا ہے، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ ڈائیو مت مارے انجری ہوسکتی ہے آپ فاسٹ بالر ہو لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔خیال رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔