شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا انگلینڈکیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز اور شان مسعودکوکھلانیکا مشورہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو کھلانیکا مشورہ دے دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیل رہی ہے، ان کے کوچ کی اپروچ بہت جارحانہ ہے، انگلینڈ اور پاکستان میں فنشنگ کا فرق ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان کی پچز کا مسئلہ نہیں فرق صرف بنانے کے طریقہ کار کا ہے، انہیں وکٹوں پر ڈومیسٹک میچز کے بھی رزلٹ آتے ہیں، انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے، انگلینڈ کا کپتان بھی تگڑا ہے، فیصلے زبردست لیتا ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد اور شان مسعود کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے پاکستان آؤٹ ہو چکا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو اب موقع ملنا چاہیے۔