شان مسعود

شان مسعود نے شاہین آفریدی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا،اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور میرے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی البتہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اور کندھے سے ہاتھ ہٹاتے دیکھا گیا وہ اسوقت درد محسوس کررہے تھے اور میں نے وہیں ہاتھ رکھ دیا تھا جس کو غلط سمجھا گیا۔