ڈکی بھائی 59

شادی کا نبھانا اصل مردوں کا کام ،ہرکسی کے بس کی بات نہیں،ڈکی بھائی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف فیملی بلاگر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے کہاہے کہ شادی کا نبھانا صرف اصل مردوں کا کام ہے،ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں بہتر ہے جوڑے اپنے مسائل خود سمجھداری سے حل کرنا سیکھیں،نوجوان اپنے ازدواجی مسائل میں والدین کو شامل نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل تخلیق کار اور معروف فیملی بلاگر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے میڈیاسے گفتگو میںحال ہی میں شادی شدہ زندگی اور طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں ڈکی بھائی نے کہا کہ شادی کا نبھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں بلکہ یہ صرف اصل مردوں کا کام ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ ذہنی طور پر ابھی بچے ہیں یا آپ میچور نہیں ہیں تو خدارا شادی نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ کا ارادہ رشتے کو طویل عرصے تک چلانے کا نہیں ہے تو آپ کو دوسروں کی زندگی تباہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ایسے شخص کو شادی سے پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کی شادی کامیاب نہیں رہے گی اور یہ رشتہ جلد ہی ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ اپنے ازدواجی مسائل میں دوسروں کو، خاص طور پر والدین کو شامل نہ کریں۔ڈکی بھائی نے کہاکہ زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں بہتر ہے کہ جوڑے اپنے مسائل خود سمجھداری سے حل کرنا سیکھیں کیونکہ جب خاندان بیچ میں آ جاتے ہیں تو معاملات سلجھنے کے بجائے مزید بگڑ جاتے ہیں۔ڈکی بھائی نے اپنی اہلیہ عروب جتوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہیں، جنہوں نے ایف آئی اے کی گرفتاری جیسے مشکل وقت میں بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ثابت قدم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں