بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے سینٹرل سوشلزم انسٹی ٹیوٹ کے70 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔منگل کے روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران سینٹرل سوشلزم انسٹی ٹیوٹ نے سی پی سی سے غیر وابستہ ایسی نمائندہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد کی تربیت کی ہے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہوئے متحد ہو کر جدوجہد کرتی ہیں۔ ادارے نے محبِ وطن متحدہ محاذ کو مستحکم بنانے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ نئے مرحلے میں ادارہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں تدریس، سائنسی تحقیق اور ادارے کے انتظامی معیار کو مسلسل بہتر بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ محبِ وطن متحدہ محاذ کے لیے افرادی قوت کی تربیت، نظریاتی تحقیق اور پالیسیوں کی تشہیر سمیت مختلف شعبوں میں اپنا کردار مزید مؤثر بناتے ہوئے پارٹی اور ملک کے مجموعی اہداف کی تکمیل میں بہتر خدمات انجام دے گا۔









