چوہدری پرویز الہیٰ 108

سیشن کورٹ لاہور نے پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہو(رپورٹنگ آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں