سید یوسف رضا گیلانی 14

سید یوسف رضا گیلانی کا مظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حادثے میں شہادت پانے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کا فخر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم اس افسوسناک حادثے پر غمزدہ ہے اور شہداء کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعاء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں