لیاقت بلوچ 18

سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت، حکومت مذاکرات کا راستہ اپنائے’ لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پاکستان کانفرنس (اے پی سی )بلانے پر بات کی ہے، جماعتِ اسلامی اے پی سی میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے بدنیتی پر مبنی اقدام کو آئینی عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے، حکومت آئین کے غلط استعمال کی غلطی تسلیم کرے، حکومت سنگین اقدامات واپس لے کر اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں