سہیل آفریدی 16

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل ہو گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی، مناسب حکم کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا رہے ہیں، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرائی ہے، رجسٹرار کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے اور بھی کیسز لارجر بنچ میں زیر التوا ہیں۔

یاد رہے بجٹ مشاورت کے لیے سہیل آفریدی اور مزمل اسلم نے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں