امیر مقام 22

سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں، امیر مقام

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر امیر مقام کہتے ہیں ابھی تک سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس جا رہا ہے بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی آپشنز ہیں، آخر کار ان کو ہی استعمال کرنا ہوگا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ مذاکرات صرف ایک صورت بحال ہو سکتے ہیں، اگر پی ٹی آئی دہشت گرد کو دہشت گرد کہے اور وہیں سے معاملہ شروع ہو جہاں سے ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں