سردار ایاز صادق 16

سپیکر قومی اسمبلی کا مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں