سردار ایاز صادق 22

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا صحافی نذیر چارن کے بڑے بھائی نثار چارن کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رپورٹر، سندھ ٹی وی کے بیورو چیف اور سابق نائب صدر نیشنل پریس کلب نذیر چارن کے بڑے بھائی نثار چارن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے نذیر چارن سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ نذیر چارن اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم نثار چارن کے درجات کی بلندی اور نذیر چارن سمیت دیگر سوگوار اہلِخانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں