سپریم کورٹ آف پاکستان 57

سپریم کورٹ کی بین الاقوامی عدالتی تعاون پر جامع دستاویز جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون سے متعلق جامع دستاویز (کمپینڈیم)جاری کر دی ہے جس میں غیر ملکی عدلیہ اور عالمی قانونی اداروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط اور اشتراک کی تفصیلات شامل ہیں۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس کمپینڈیم میں مختلف اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سٹریٹجک شراکت داریاں، عدالتی تبادلے، مفاہمتی یادداشتیں، تربیتی پروگرامز اور معلومات کے تبادلے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عدالتی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ، بہترین عالمی طریقہ کار کو فروغ دینا اور انصاف کے نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو وسعت دینا ہے۔دستاویز میں زور دیا گیا کہ عدالت بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے، انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے اور ایک جدید، موثر اور عوام دوست عدالتی نظام کی تشکیل کیلئے پرعزم ہے۔کمپینڈیم کا مکمل متن سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں