وزیراعلی پنجاب

سپرلیگ سے دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے،عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سپرلیگ7 سے دنیا کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ7 کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میچز سے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا۔

پاکستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،لاہور میں ہونے والے میچوں کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔