پاکستان سٹاک مارکیٹ 15

سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں