پاکستان سٹاک مارکیٹ 18

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 300 سو سے زائد پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 784 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 9 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار 444 روپے مالیت کے 23 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار 587 شیئرز کا لین دین ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 193 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں