نوجوان قتل

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر دو نوجوان قتل،3 افراد زخمی

فیصل آباد/مظفر گڑھ(رپورٹنگ آن لائن) فیصل آباد میں سوشل میڈیا کے اسٹیٹس پر تنقید کرنے پر محلے دار نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا کمنٹ پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افرد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں میبنہ طور پر ملزم طیب شاہ نے فیس بک پراپنا سٹیٹس لگایا تو فیصل نے کمنٹ میں تنقید کی اور معاملہ جھگڑے تک جا پہنچا، طیب نے اپنے ساتھیوں سمیت فیصل کو گھر سے نکلتے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے انکے گھر جا کر معافی بھی مانگی کے بچے نے غلطی سے کمنٹس کردیے، انہوں نے بولا کچھ نہیں کہتے مگر پھر بھی ہمارے بھائی کو قتل کردیا۔

ڈی ایس پی طارق ملک کا کہنا ہے کہ عدم برداشت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہوئی ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔ لاش پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اہل علاقے کے مطابق حملہ آوار اورمرنےوالے میں اس سے قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔ دوسری جانب مظفر گڑھ میں بھی سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنے پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔