کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ مہم چلانے کے مقدمے میں سندھ نیشنل پارٹی کے وائس چیئرمین رمضان بلیدی کی عبوری ضمانت واپس لیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ضمانت خارج ہونے کے بعد ایف آئی اے نے رمضان بلیدی کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
سرکاری وکیل کے مطابق رمضان بلیدی پر سوشل میڈیا کے ذریعے لالہ رحیم کے خلاف مہم چلانے کا الزام ہے۔مضان بلیدی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں لالہ رحیم کی شہریت کا معاملہ اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔









