سندھ ہائی کورٹ 16

سندھ ہائی کورٹ لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر فریقین سے جولائی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار غلام یاسین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرے بہنوئی نثار احمد کو 29 مئی کو رات 3 بجے گھر میں گھس کر ساتھ لے گئے۔ نامعلوم افراد نقدی اور گھر سے دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

درخواست دینے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایچ او تھانہ سکھن اور دیگر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جولائی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں