سندھ ہائی کورٹ 9

سندھ ہائیکورٹ: 3 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے تین لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس طلب کر لیں۔

دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لاپتا افراد کی تلاش اور بازیابی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں لاپتا افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ اس سلسلے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے تھانہ بن قاسم اور رضویہ کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ 6 اگست تک تفصیلی پیش رفت رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں۔درخواست گزاروں کے مطابق شہری محسن اور محمد نعیم تھانہ بن قاسم کے علاقے سے جبکہ قصیر الرحمان تھانہ رضویہ کی حدود سے لاپتا ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں