کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 20 کلو سے زائد چرس برآمدگی کیس میں چاروں ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیںرہا کرنے کا حکم دیدیاہے،منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے20 کلو سے زائد چرس برآمدگی کیس میں 4 ملزمان کی سزاں کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کیخلاف اگر کوئی کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔ ملزمان میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار سکندر، سلیم، ولی محمد اور کم عمر احمد شامل ہیں۔ وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول نے موقف دیا تھا کہ پراسکیوشن کی جانب سے کوئی پرائیویٹ گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کی ناکوئی ویڈیو ہے نا ہی تصاویر بنائی گئیں تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر برآمد ہونے والی چرس جائے وقوعہ پر سیل نہیں کیا تھا۔
پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔ استغاثء کے مطابق 24 فروری 2025 کو سیشن کورٹ نے ملزمان کو 14,14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو 16 جون 2023 کو مشرف کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ چاروں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5,5 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی۔









