سندھ ہائی کورٹ 34

سندھ ہائیکورٹ کا نیشنل ریفائنری کے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل ریفائنری کے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔نیشنل ریفائنری کے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں 2 رکنی بینچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جتنے بھی ملازمین افسر کیڈر میں شامل ہوئے ہیں، ان کے واجبات ادا کیے جائیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نیشنل ریفائنری کے ملازم ہیں لیکن ادارہ ان کے واجبات ادا نہیں کر رہا۔وکیل کے مطابق ادارہ ان ملازمین کو افسر کیڈر میں شامل ہونے کا بہانہ بنا رہا ہے اور انہیں واجبات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ افسر کیڈر میں شامل ہونے پر واجبات سے محروم کرنا غیرقانونی ہے۔واضح رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف یہ درخواست شیخ عرفان، آصف جبار سمیت 4 ملازمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں