سندھ ہائی کورٹ 213

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کرنے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے رولز کے بغیر چیئرمین پیمرا کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دے دیا، چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق پی بی اے نے درخواست دائر کی تھی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ رولز بنائے بغیر چیئرمین پیمرا سیکشن 13 کا استعمال نہیں کر سکتے۔

پی بی اے نے کہا کہ رولز سیکشن 13 کے تحت چیئرمین پیمرا ٹی وی لائسنس معطل کر رہے ہیں۔ پی بی اے نے چیئرمین پیمرا کے 24 اپریل 2020 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں