سندھ ہائی کورٹ 14

سندھ ہائیکورٹ،ہل پارک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا کیس کے ایم سی و دیگر سے30نومبرتک جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ہل پارک میں پہاڑ کی کٹائی اور مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور ڈائریکٹر پارک سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران بلڈر کی جانب سے تعمیرات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی، جس پر جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے عدالتی فیصلے تک تعمیرات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی تھیں اور متعلقہ اراضی ہل پارک کا حصہ ہے۔

ان کے مطابق کے ایم سی بھی مذکورہ زمین کو ہل پارک کا حصہ قرار دے چکی ہے۔جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواستوں پر حتمی فیصلے تک متنازعہ اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے تاکہ پارک کی زمین اور اس کے قدرتی ماحول کا تحفظ ممکن ہوسکے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، کے ایم سی اور ڈائریکٹر پارک سے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں