خواجہ سعد رفیق

سندھ میں ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ ، خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلی سندھ سے مدد کی اپیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سندھ میں ایئرپورٹس کی زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر سے متعلق وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق سعد رفیق نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے،خواجہ سعد رفیق نے ایئر پورٹس کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرانے کے لیے وزیراعلی سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے،

سعد رفیق کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی زمین کے ریونیو ریکارڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیرہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل اور ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ،ذرائع کے مطابق سندھ میں ایئر پورٹس کی سیکڑوں ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔