امیر قطر 146

سعودی ولی عہد کا دورہ خطے میں تعلقات کی مضبوطی کا باعث ہو گا، امیر قطر

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ خطے کے حالات کی روشنی میں مضبوط تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ تمیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھائی چارے اور تعاون پر مبنی تعلقات مشترکہ مستقبل کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں۔

انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔الشیخ تمیم نے کہا کہ ہم نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ خطے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں