ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے عراقی ہم منصب ثابت العباسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں فوجی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے X پلیٹ فارم کے ذریعے ایک پوسٹ میں کہاکہ “ہم نے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور ان سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔