فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں غزہ سے متعلق عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

قاہرہ ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر غیر معمولی مشترکہ عرب اور اسلامی تعاون تنظیناو آئی سی کے اجلاس کی طرف سے مقرر کردہ وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ۔

میڈیارپورٹس کے م طابق یہ اجلاس یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی نائب صدر کایا کالس کی موجودگی میں ہو رہا ہے جس میں غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں غیر معمولی مشترکہ عرب اور او آئی سی سربراہی اجلاس کی طرف سے مقرر کردہ وزارتی کمیٹی نے تباہ شدہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور نہتے شہریوں کی آبادی والے علاقوں پر براہ راست بمباری کی اور مذمت کا اظہار کیا۔