ماسکو(رپورٹنگ آن لائن )روسی صدر کے نمائندے کیرل دمتریو نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب اور مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی اسٹیف ویٹکوف نے حالیہ امریکی روسی بات چیت میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
عرب ٹی وی نے بتایاکہ روسی نمائندے کے مطابق یوکرین جنگ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بیچ ابھی تک بہت سے اختلافات موجود ہیں۔ تاہم دمتریو نے زور دیا کہ اس کا سفارتی حل ممکن ہے۔
نمائندے نے مزید کہا کہ روسی امریکی تعلقات میں مثبت متحرک اقدامات سامنے آئے ہیں اور اعتماد سازی کے اقدامات میں پیش رفت ہوئی ہے۔دمتریو کا کہنا تھا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے بیچ مکالمہ پوری دنیا کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے تاہم اس مکالمے کو زندہ کرنا آسان کام نہیں ہے۔
روسی صدر کے نمائندے نے الزام عائد کیا کہ بہت سے قوتیں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ قوتیں جان بوجھ کر روسی موقف کی کو مسخ کر رہی ہیں اور مکالمے کی سمت کسی بھی قدم کو معطل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔