ایران 134

سعودی عرب سے بات چیت کیلئے کوئی پیشگی شرائط نہیں، ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں، انہوں نے تعلقات میں بہتری کے لیے ریاض کو تعمیری سوچ اپنانے کا کہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کی طرف سے کسی بھی تعمیری اقدام کا اسی کے مساوی ردعمل دے گا۔

یاد رہے کہ تہران اور ریاض میں 2016 کے دوران تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔گزشتہ ماہ تہران نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کا چھٹا مرحلہ عراق میں حالات ٹھیک ہونے کے بعد بغداد میں منعقد ہوگا۔رواں برس مئی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ عراق کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت پر پیشرفت ہوئی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں