سعودی آرامکو

سعودی آرامکو نے چارعلاقوں میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے مملکت کے چارعلاقوں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائردریافت کر لیے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے حوالے اس نئی دریافت کی اطلاع دی ہے۔ایس پی اے کے مطابق انھوں نے بتایا کہ گیس کے نئے فیلڈ ریاست کے مرکزی علاقے، ربع الخالی صحرا، اس کی شمالی سرحد کے قریب اور مشرقی علاقے میں پائے گئے ہیں۔سعودی عرب گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور خام تیل کی جگہ قدرتی گیس کے حصے کو بڑھانا چاہتا ہے تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کو پورا کیا جاسکے اور برآمدات کے لیے مزید خام تیل دستیاب ہوسکے۔وزیر توانائی نے کہا کہ غیرمتعیّن تعداد میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انھوں نے ایس پی اے کی رپورٹ میں یہ بتائے بغیر کہ کیا یہ تمام ذخائر پائے گئے ہیں تو پانچ کا نام لیا ہے۔انھوں نے جن گیس فیلڈ کا ذکر کیا ہے،ان میں وسطی علاقے میں شدوون، ربع الخالی میں شہاب اور جنوب مشرقی علاقے میں شرفہ ، عراق کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب ام خانسر اورمشرقی خطے میں سمنا ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نودریافت گیس کے دوفیلڈ سمنا اورام خانسر”غیر روایتی ”ہیں۔ غیرروایتی ذخائرکوشیل بھی کہا جاتا ہے۔یہ عام طور پرتنگ مسام والی جگہوں میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گیس یا تیل کو نکالنے کے لیے خصوصی تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔