عدالت 16

سرگودھا،منشیات کے مقدمہ میںملزم کو 9سال قید بامشقت ، 80ہزار جرمانے کی سزا

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9سال قید بامشقت اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی میں ایک کلو 176 گرام چرس برآمد ہونے پر درج منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل عدالت کے جج نے ملزم وقاص کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاجس پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے تفتیشی اور لیگل ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

انہوںنے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں